حیدرآباد،25ستمبر (یو این آئی) حیدرآباد میں ماہ ستمبر میں منگل کی شب 100 سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
حیدرآباد اور سکندرآباد میں شام 4تا 11 بجے شب
جاری رہی شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں میں زائداز10سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔