the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 24 جولائی (یو این آئی) راجستھان ہائی کورٹ نے وہپ کی خلاف ورزی معاملے میں راجستھان کے برطرف کیے جانے والے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت 19 ارکان اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے دیئے گئے نوٹس پر روک لگادی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش گپتا نے آج فیصلہ سناتے ہوئے جوں کی توں حالت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دل بدل قانون کے تحت فیصلہ کرنے کا حق اسپیکر پر چھوڑ دیا ہے۔ پائلٹ گروپ نے انہیں نااہل قرار نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا، لیکن عدالت نے معاملہ یہ کہتے ہوئے چیئرمین کے پر چھوڑ دیا کہ عدالت



اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے وہپ نوٹس معاملے میں سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا اور سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں راحت نہیں ملی اور حکم دیا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہوگا۔ اب اس معاملے کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
اسپیکر نے سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی کی درخواست پر وہپ کی خلاف ورزی کیس میں ایک نوٹس جاری کیا تھا جسے پائلٹ گروپ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے مرکزی حکومت کو آج فریق بنانے کی درخواست بھی قبول کرلی ہے۔ جس پر بعد میں سماعت کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.