نئی دہلی، 30 مارچ (ےو اےن آئی) حکومت نے لاک ڈاون کی مدت بڑھائے جانے کی افواہوں کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔
کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے پیر کو کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی مدت بڑھانے کی جو رپورٹیں ہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی مدت بڑھانے کا
حکومت نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ملک میں سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے لاک ڈاو¿ن کی مدت بڑھائے جانے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
خیال رہے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب میں ملک میں 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا تھا۔