: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم قومی کھیل پر ملک کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ یوم قومی کھیل پر میں ان تمام کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے جذبے اور محنت سے ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’مودی حکومت کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا جیسے اقدامات کے ذریعے نہ صرف کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سنوارنے کے تیئں پرعزم ہے‘‘ ۔ قبل ازیں
انہوں نے ہاکی کے اعظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ میجر دھیان چند ایک اعظیم کھلاڑی تھے ، انہوں نے اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیتے اور اپنی جادوائی تکنیک سے لاکھوں کھیل سے محبت کرنے والوں کو محظوظ۔ کیا ۔ ان کے ہنر ، حصولیابیوں اور ان کے مادر وطن کے تیئں عقیدت ہمیشہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ میجر دھیان چند 29 اگست 1905 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کے اعزازمیں ہر سال 29 اگست یوم قومی کھیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔