جموں، 25 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اسمبلی میں اراکین کو یقین دلایا کہ ڈیلی ویجروں
کی نوکریاں مستقل کرنے کے حوالے سے حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ پی
ایچ ای ملازمین کو اپنی کام چھوڑ ہڑتال کی کال واپس لینی چاہیے اطلاعات کے مطابق ، منگل کے روز جیسے ہی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی ، بی جے پی کے اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا معاملہ اٹھایا۔