میرٹھ، 20 اپریل (یو این آئی) اترپردیش میں میرٹھ کے سلہاڑی گیٹ علاقے میں پولیس مڈبھیڑ میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلہاڑی گیٹ علاقے میں پولیس نے رات تقریباً نو بجے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کو گھیر لیا۔ خود کو گھرا پاکر بدمعاش پولیس پر گولی چلاتے ہوئے بھاگنے لگے۔ جواب میں پولیس نے بھی گولی
چلائی جس میں ایک بدمعاش حکیم الدین زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے پا س سے ایک بندوق اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے خلاف قتل، لوٹ وغیرہ کے 20 سے زائد معاملات درج ہیں۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ پولیس فرار بدمعاش کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔
یو این آئی۔ سلام۔ ایم جے