نئی دہلی، 12 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے 25 مارچ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کو 17 مئی سے آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ چوتھے مرحلے میں نئے قوانین نافذ ہوں گے اور ماسک لگا کر اور دو گز کے فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے ملک کے عوام اپنے مقاصد کو حاصل
کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے۔
مسٹر مودی نے قوم کے نام پیغام میں کہا’’لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، ’لاک ڈاؤن 4.0‘ مکمل طورپر نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔
ریاستوں سے ہمیں جو تجاویز مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر لاک ڈاؤن 4.0 سے منسلک معلومات بھی آپ کو 18 مئی سے پہلے دے دی جائے گی‘‘۔