نئی دہلی، 7مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی پولیس کے کانسٹبل امت کی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی شہادت کو سلام کیا اور کہاکہ ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی جائے گی۔
مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے امت کی شہادت پر لکھا امت جی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے
ہوئے کورونا کی اس وباکے وقت ہم دہلی والوں کی خدمت کرتے رہے۔ وہ خود کورونا سے متاثر ہوگئے اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کی شہادت کو میں دہلی کے تمام لوگوں کی طرف سے سلام کرتا ہوں۔ ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی جائے گی۔
امت کی منگل کو موت ہوگئی تھی اور بدھ کو ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔
31سالہ امت بھارت نگر تھانہ میں تعینات تھے۔