the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 جون (یواین آئی) مائیکرو ، چھوٹے اورمتوسط صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام کو ہندوستانی معیشت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ معاشی اعتبار سے ترقی کے لئے زراعت اور چھوٹے روزگار پر توجہ دینا ہوگا۔
مسٹر گڈکری نے توانائی ، ماحولیات اورآبی کونسل کے ایک پروگرام میں بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وباکے بحران سے نکلنے کی منصوبہ کی تیاری کرلی ہے۔ مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے، ترقی اوراستحکام اس کی بنیاد ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں،



پروگرام اور منصوبوں کے سلسلے میں مرکز میں یہ تینوں عناصر موجود ہیں۔
مرکزی وزیر نے اس موقع پر روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام پر ایک رپورٹ بھی جاری کی۔ اس موقع پر معروف صنعت کاروں جمشید گودریج، ڈاکٹرانل کاکوڈکر اور ڈاکٹر نوشاد فاربس بھی موجود تھے۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ صنعتوں کو زراعت، دیہی وسائل اور آدی واسی علاقوں پر دھیان دینا چاہئے، معیشت کی ترقی کے لئے یہ شعبہ اہم ہیں۔ ان شعبوں پر توجہ دینےسے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں اور شہروں میں بھیڑ بھاڑ میں کمی کی جاسکتی ہے۔ دیہی علاقوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.