سیول،13اکتوبر(رائٹر)جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ گاہ کے نزدیک آج زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جھٹکے شمالی کوریا کے ذریعہ گزشتہ
ستمبر میں شروعاتی دنوں میں کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتورنیوکلیائی تجربہ کے بعد پہلی بار محسوس کئے گئےلیکن یہ انسانوں کے ذریعہ تیار کئے جھٹکے نہیں تھے۔
کوریا ئی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.7درج کی گئی ۔