the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

اسرائیل:اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان میں حماس کے ڈپٹی لیڈر صالح العاروری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ حماس نے قتل کی تصدیق کر دی ہے، حالانکہ آئی ڈی ایف نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں العاروری بھی شامل ہے۔ العاروری سمیت حماس کے تمام بڑے رہنما 7 اکتوبر سے اسرائیل کے نشانے پر



ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔
حماس گروپ کے سینیئر عہدیدار عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ 'صیہونی قبضے کی طرف سے فلسطین کے اندر اور باہر ہمارے فلسطینی عوام کے رہنماؤں اور علامتوں کے خلاف کئے جانے والے بزدلانہ قتل ان کے عزم اور ارادے کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ دشمن غزہ کی پٹی میں اپنے کسی جارحانہ مقاصد کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.