غزہ میں اموات کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں سے غزہ میں اموات کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق محصور علاقے غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 39,006 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 818 زخمی ہو چکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں 15 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں، جب کہ 10 ہزار بچے
لاپتا ہو چکے ہیں۔ وہیں دوسری جانب یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔یونیسیف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر غزہ کی پٹی میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بچو بچوں کو مشکل حالات کا سامنا ہے ، ماحول اور نہ ختم ہونے والے حملے شامل ہیں۔ ، جس میں جلد کی بیماریاں، غیر صحت مند ماحول اور نہ ختم ہونے والے حملے شامل ہیں۔