ذرائع:
ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی
ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ صرف ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں 912 افراد ہلاک اور 5 ہزار 383 زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی ترکی کے شہر غازیانتپ کے قریب تھا۔