ذرائع:
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں 2.3
کروڑ افراد زلزلے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 13,740 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 41,000 خیمے، 100,000 بستر اور 300,000 کمبل بھیجے گئے ہیں۔