میکسکو، 7 مئی (اسپوتنک) لاطینی امریکی ملک میکسکو میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 197 اموات کے سات ملک میں اس وبا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2074 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے وبائی
امراض کے ڈائرکٹر جوسے لوئس الومیا کے مطابق اسی مدت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1609 معاملے آئے اور متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 27634 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی صحت تنظیم نے کورونا وائرس کے قہر کو 11 مارچ کو وبا اعلان کیا تھا۔