چنئی، 11 اپریل (یو این آئی) تمل ناڈو کی ایک مقامی عدالت نے پیر کو پارٹی سے نکالے جانے کے 2017 کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اے آئی اے ڈی ایم کےلیڈر وی ششی کلا کی درخواست کو خارج کر دیا۔
پارٹی کے قانونی ونگ کے جوائنٹ سکریٹری اے ایم بابو مروگاویل نے
کہاکہ عدالت نے محترمہ ششی کلا کی درخواست کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے کوآرڈینیٹر او پنیرسیلوم اور جوائنٹ کوآرڈینیٹر کے پلانی سوامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کے بعد مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ محترمہ ششی کلا نے اس سے قبل شہر کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا۔