the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئي) کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مودی حکومت کی غلطیوں اور اس کی بد انتظامی کے سبب پورا ملک سنگین وبائی بحران کی زد میں آچکا ہے اور وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سابق مرکزی وزراء پی چدمبرم اور اجے ماکن نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کو درپیش انتہائی سنگین آفت سے نمٹنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔مرکزي حکومت کی لاپرواہی اور عدم تیاری کی



وجہ سے ملک بڑی قیمت چکا رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک 175673 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ دنیا میں ویکسین بنانے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والے ملک کو آج دنیا میں سب سے زیادہ کورونا متاثرہ ممالک میں شامل ہونے کی اہانت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگین صورتحال کورونا وائرس کی لڑائی میں حکومت کی سنگین غلطیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت عوام میں یہ آگاہی پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے کہ اس گھٹتا ہوا کورونا وائرس دوسری سنگین لہر کا اشارہ ہوسکتا ہے، جو پہلی لہر سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.