the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جون (یو این آئي) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ ملک اس وقت چین کے ساتھ دو محاذوں پر لڑ رہا ہے، ایک سرحد پر اور دوسرا وہاں کے پھیلائے ہوئے وائرس کے خلاف اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
مسٹر اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ "اس وقت یہ ملک چین کے خلاف دو طرف جنگ لڑ رہا ہے۔ پہلے تو ہمارے ڈاکٹر چین کے



وائرس سے لڑ رہے ہیں اور دوسری جگہ ہندوستان کے بہادر سپاہی سرحد پر لڑ رہے ہیں۔ ہمارے 20 فوجی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے پیچھے نہیں ہٹے تو ہم سب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔
واضح ر ہے کہ 15-16 جون کی درمیانی شب، لداخ کی وادی گلوان میں چین کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ چین کے فوجی جوان بھی بڑی تعداد میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم چین نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.