بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جاہے ہیں اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 2.12 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 30.42 لاکھ افرادمتاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے. مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازی ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 29435 لوگ
متاثر ہوئے ہیں اور 934 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ملک میں اب تک 6869 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طورپر ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9.89 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ56259 افراد کی موت ہو چکی ہے۔