the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 27 مئی(یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو راحت دینے کی اس کی بات پر توجہ نہیں دے رہی ہے اس لئے پارٹی نے جمعرات کو عوام کی آوازحکومت تک پہنچانے کے لئے’اسپیک اَپ انڈیا‘مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 50لاکھ سے زیادہ کانگریس کارکنان شریک ہوں گے۔
کانگریس ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو کہا کہ اس مہم کے تحت کانگریس کے کارکنان مختلف سوشل میڈیا ذرائع سے مرکز تک اپنی بات پہنچائیں گےاور عوام کی آواز سننے کے لئے مرکز سے اپیل کریں گے۔اس مہم کا آغاز جمعرات 28 مئی کو11 بجے سے ہوگا اوردو بجے تک سوشل میڈیا پر چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی آواز ہے اور اس مہم کے ذریعے حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مہاجر مزدوروں کو عزت کے ساتھ ان



کے گاوں تک پہنچایا جائے۔اس میں حکومت سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ غریب خاندانوں کو فوری طور پر 10ہزار روپے کی مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ لوگوں کو ہر ماہ 7500 روپے کی مدد دی جائے تاکہ لوگ معاشی بحران سے باہر آسکیں۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ اس مہم سے لوگوں کو اپنی آواز اٹھانے میں مدد ملے گی اور اگر حکومت غریبوں کو مدد فراہم کرتی ہے تو اس سے چھوٹے چھوٹے کاروبار چلانے والے لوگوں کو راحت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ منریگا کی حد 200 دن تک بڑھائی جانی چاہئے تاکہ گاوں میں غریب کو راحت مل سکے۔
کانگریس سوشل میڈیا کے چیف روہن گپتا نے اس موقع پراسپیک اپ انڈیا کا لوگواور اس پر ایک ویڈیو بھی جاری کیا اور کہا کہ’اسپیک اپ انڈیا‘مہم کے تحت فیس بک،ٹویٹر اورواٹس ایپ پر عوام کی آواز اٹھائی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.