the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21دسمبر (یو این آئی) ہندستان نے سری لنکا کے سلامتی دستوں کی طرف سے 68ماہی گیروں کو حراست میں لیکر ان کی دس کشتیاں ضبط کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور سری لنکا حکومت سے انہیں فوری طورپر رہاکرنے کیلئے کہا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہاکہ ہم 18سے 20 دسمبر کے درمیان سری لنکا کے حکام کی طرف سے تملناڈو کے 68ہندستانی ماہی گیروں کو حراست میں لئے جانے اور ان کی دس کشتیاں



ضبط کئے جانے پر فکرمند ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ کولمبو میں واقع ہندستانی ہائی کمیشن نے سری لنکا حکومت کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھایا ہے اور ماہی گیروں کو فوری طورپر رہا کرنے اور کشتیاں چھوڑنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو تملناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں سے میمورنڈم موصول ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیراعلی نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے کی جارہی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.