نئی دہلی،8 مئی(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک شدید چیلنج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اکیلے اس سے نہیں لڑ سکتی اس لئے اسے ریاستی حکومتوں کو ساتھ لے کر شفافیت کےساتھ اس کا سامنا کرناچاہئے اور حکمت عمل بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنا
چاہئے۔
مسٹرگاندھی نے جمعہ کو یہاں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ سے پریس کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی آج ملک میں جو حالت اس پر قابو پانے کےلئے اور آگے نکل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ کام مرکزی حکومت اکیلے نہیں کرسکتی بلکہ اس کےلئے ریاستوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔