واشنگٹن،27دسمبر:-امریکہ نے دو شمالی کوریائی اہلکاروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں کیونکہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ان دو افراد نے جوہری میزائلوں کی تیاری میں مدد کی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کم جونگ سک اور ری پیونگ چول
نامی دو رہنماؤوں کو شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے اہم کردار قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے جمعہ کے روز عائد کی گئی تازہ پابندیوں کو 'جنگی اقدام' قرار دیا تھا۔