تھائی لينڈ/17جنوری(ایجنسی) تھائی لينڈ کی حکومت اونچی آمدنی والے دنيا بھر کے پيشہ ورانہ افراد کے ليے چار چار سال کے 'اسمارٹ ويزے' جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان ويزوں کا اجراء يکم فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ يہ بات بنکاک حکومت کے ايک اعلی اہلکار نے بتائی۔ اقدام کا
مقصد ملکی اقتصاديات ميں ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ يہ ويزے سائنس، ميڈيکل، اليکٹرانکس، روبوٹکس اور ديگر کئی شعبوں سے منسلک پيشہ وارانہ صلاحيتوں کے حامل افراد کو بنيادی شرائط پوری کرنے پر ديے جائيں گے۔ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنيادوں پر لاکھوں افراد تھائی لينڈ کا رخ کرتے ہيں۔ پچھلے سال پينتيس ملين غير ملکی افراد تھائی لينڈ گئے تھے۔