بنکاک/12جولائی(ایجنسی) تھائی لینڈ کے شمال میں واقع ایک سیلابی غار سے نکالے گئے بارہ لڑکے اسپتال میں ہشاش بشاش دکھائی دیے ہیں اور انھوں نے اس کا اظہار اپنے بستروں پر بیٹھے ہوئے فتح کا نشان بنا کر کیا ہے۔
لڑکوں کی ایک فٹ بال ٹیم کے یہ بارہ کھلاڑی اور ان کا کوچ تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں واقع ایک غار میں بارشی پانی بھر جانے کے بعد اٹھارہ روز تک پھنسے رہے تھے اور انھیں سخت جدوجہد اور ایک مشکل امدادی کارروائی کے بعد گذشتہ تین روز میں نکالا گیا ہے۔اب وہ نفسیاتی اور طبی بحالی کے لیے چیانگ رائی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انھیں ایک الگ تھلگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اس کمرے میں لڑکے اور ان کا 25 سالہ کوچ اپنے اپنے بستر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں ،ان کے آدھے چہروں پر سرجیکل ماسک چڑھے ہوئے ہیں جبکہ سب سے کم عمر گیارہ سالہ لڑکا سفید چادر اوڑھے سورہا ہے۔
ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔اس میں وہ نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔وہ روایتی تھائی احترام کی علامت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ یعنی دونوں ہاتھوں کو باندھے سرجھکائے نظر آتے ہیں۔ ان لڑکوں اور ان کے والدین کے درمیان شیشے کی ایک دیوار حائل ہے او ر وہ اسی سے انھیں دیکھ رہے ہیں ۔ان کے والدین کے چہروں پر خوشی کے جذبات نمایاں ہیں ۔