نئی دہلی،5 اکتوبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر کے وزیرخارجہ انل دیش مکھ کے اخلاقی بنیاد پر استعفی دینے کے بعد وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس استعفے کے بعد مسٹر ٹھاکرے بھی حکومت کرنے کے اخلاقی بنیاد کھوچکے ہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں ایک نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ پورے
معاملے کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے اور لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کون کس کو شہ دے رہا ہے، کون کس کو بچارہا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ مہاراشٹر میں برسراقتدار مہا اگھاڑی دراصل وصولی اگھاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ مسٹر دیشمکھ نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ وہ اخلاقی بنیاد پر استعفی دے رہے ہیں جو اپنے آپ میں مضحکہ خیز ہے۔ لیکن اب وزیراعلی مسٹر ٹھاکرے کو بتانا چاہئے کہ ان کا اخلاق اب کہاں ہے۔