حیدرآباد،10 ستمبر(ذرائع) تلنگانہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کے حوالے سے ہدایات جاری کیے۔ عدالت نے سال 2021 میں طے کیے گئے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ صرف مٹی سے بنی اور
ماحول دوست مورتیوں کو ٹینک بنڈ میں وسرجن کیا جا سکتا ہے جبکہ پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) سے بنی مورتیوں کو حسین ساگر کے بجائے مصنوعی تالابوں میں وسرجن کیا جائے۔
درخواست گزار وینو مادھو نے عدالت کو بتایا کہ ان رہنما خطوط کو گزشتہ دو سالوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔