ٹیکساس، 28 مئی (یو این آئی) امریکی شہر ٹیکساس کے ایک اسکول میں 21 افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے چند دن بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور نے سوشل میڈیا ایپ پر عصمت دری اور گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔
سی این این نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیکساس کے
اسکول پر حملہ کرنے والے حملہ آور سلواڈور راموس نے چند روز قبل سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ایپ-یوبو پر اسکول میں عصمت دری اور گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔
حملہ آور راموس نے ایپ پر خریدی ہوئی رائفل دکھائی تھی ، جسے اس نے اسکول کے معصوم طلباء کو مارنے کے لیے استعمال کیا تھا۔