نئی دہلی 16جولائی(یواین آئی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کووڈ19 کے ریکارڈ 326826 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے ذریعہ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 326826 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 12739490
ہوگئی۔
ملک میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1234 ہوگئی ہے۔جانچ کی رفتار تیز کرنے سے گزشتہ 24 کے دوران ملک میں کورونا انفکشن کے ریکارڈ 32695 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ،ریاست اور مرکز کے زیراقتدار ریاستیں مل کر کورونا جانچ کی رفتارتیز کرنے میں مصروف ہیں،تاکہ متاثرین کی فوری پہچان کر کے ان کا علاج شروع کیا جاسکے۔