مانچسٹر/28ستمبر(ایجنسی) برطانیہ کے مشہور اسٹور میں پانی کی بوتلیں خریدنے کے تنازع پر پولیس اہلکاروں نے مسلمان جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹرمیں Tesco store ٹیسکو سپر اسٹور پر ناصر حسین اور ان کی اہلیہ ماہرہ حسین خریداری کررہے تھے کہ اسی دوران اسٹور سے پانی کی خریدی گئی بوتلوں کی تعداد پر سیلزمین سے تنازع ہوگیا جس پر اسٹور کے عملے نے پولیس کو طلب کرلیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ناصرحسین نے اسٹور انتظامیہ کو بتانے کی کوشش کی کہ نہ تو ان کی کوئی دکان ہے نہ انہوں نے پانی کی بوتلیں فروخت کرنی ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی گھر کے لیے زیادہ
پانی خریدتے ہیں۔
اسٹور میں پولیس اہلکاروں نے نہ صرف جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ الٹا ناصرحسین اور ان کی اہلیہ کیخلاف پولیس پر حملے کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ناصرحسین اور ان کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی۔