اسلام آباد2 جنوری:-پاکستن کی وفاقی انتظامیہ نے ملک میں حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور اس کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف)سمیت سرگرم ایسی کئی تنظیموں کو عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کالعدم قرار دے چکی ہے۔
روزنامہ ڈان کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن کا یہ ہدایت نامہ اس وقت سامنے آیا جب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن
پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایسی تنظیموں پر فنڈز جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے میں پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے15 برسوں سے امریکہ کو پاکستان بے وقوف بنار ہا ہےاور اس طرح امریکہ نے ان برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی مدد دیدی لیکن بدلے میں ’’ہمیں جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔