: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناگپور، 26 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر کو ریاستی قانون ساز کونسل میں کہا کہ مرکزی حکومت کو کرناٹک کے زیر قبضہ مہاراشٹر کے علاقے کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینا چاہئے مہاراشٹرا اور کرناٹک کے
درمیان سرحدی تنازعہ پر ایوان بالا میں بات کرتے ہوئے مسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ صرف زبان اور سرحد کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلی سرحدی تنازعہ پر جارحانہ ہیں جبکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے خاموش ہیں۔