سڈنی، 26 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ میں کرسمس کی رات ریاست کے جنوب مشرقی حصے میں آئے ز بر دست طوفان کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ، جب کہ اس کی وجہ سے 1.25 لاکھ سے زیادہ مکانات
بجلی سے
محروم ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مقامی اخبار دی کورئیر میل کے مطابق، گولڈ کوسٹ شہر کے نواحی علاقے ہیلنسویل میں 50 سالہ خاتون کی سڑک پر چلتے ہوئے درخت گرنے سے موت ہو گئی۔