حیدرآباد یکم دسمبر(یواین آئی)جی ایچ ایم سی انتخابات کے موقع پر حیدرآباد کے حفیظ پیٹ میں کشیدگی پھیل گئی کیونکہ بی جے پی کے کارکنوں نے رائے دہی کے دن اس ڈیویثرن میں ٹی آرایس کے فلکسی بورڈس پراعتراض
کیا۔
اس موقع پردونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی کیونکہ بی جے پی کے کارکنوں نے ان فلکسی بورڈس نکالنے کی کوشش کی تاہم ٹی آرایس کے کارکنوں نے اپنے طورپر ا ن بورڈس کو نکال دیا جس کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔