حیدرآباد۔10مارچ (یو این آئی) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے حصہ کے طورپر نکالے گئے ملین مارچ کے دس سال کی تکمیل پر تلنگانہ کے عوام اور تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا۔
اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مادر وطن کے لئے ہم متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوئے اور تاریخ رقم کی۔