قاہرہ، 13 فروری (رائٹر) مصر کے سینائی صوبہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور چار سو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
مصر کی سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کے ترجمان
کے حوالہ سے آج کہا کہ فوج اور پولیس نے مل کر دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف ملک بھر میں جمعہ سے ایک بڑی مہم چلائی ہے۔
قابل غور ہے کہ مصر میں گزشتہ سال نومبر میں ایک مسجد میں خوفناک بم دھماکے میں کم از کم 300 افرادد ہلاک ہو گئے تھے۔