میامی، 16مارچ (رائٹر ) امریکہ میں فلوریڈا بین الاقوامی یونیورسٹی کے پاس پیدل چلنے والوں کے لئے حال ہی میں تعمیر ایک پل کے ٹوٹ کر گر جانے سے چھ سے دس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
فلوریڈا کے سنیٹر بل نیلسن نے سی بی ایس میامی ٹیلی ویزن کو بتایا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے افسران جاسوس
کتوں کے ساتھ جنوبی فلوریڈا کے سبسے مصروف ترین سڑک پر منہدم پل کے ملبے اور اس کے نیچے دبی ہوئی گاڑیوں کو ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش اور نکالنے کا کام کررہے ہیں۔
اس دوران حکام اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ ’اس پل کے ملبے میں کم از کم آٹھ گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور کم سے کم دس لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔