انقرہ/9جولائی(ایجنسی) ترکی میں اتوار کو ایک ٹرین کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے دس لوگوں کی موت اور 73دیگر زخمی ہوگئے۔ خبر کے مطابق ٹرین میں 370 مسافرین تھے۔ علاوہ ازیں نجی ٹیلی ویژن چینل سی این این ترک نے یہ اطلاع دی ہے کہ حادثہ ایک پل ٹوٹ جانے سے پیش آیا ہے۔ تاہم تیکر داغ کے گورنر محمد چیلان نے کہا ہے کہ حادثہ نا
موافق موسمی حالات کے سبب پیش آیا جس میں پٹریاں اکھڑ گئیں جس کی وجہ سے ٹرین کےچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد پڑی کے ارد گرد کیچڑ تھا جس کی وجہ سے ٹرین ممکنہ طور پر پڑی سے اتر گئی۔