حیدر آباد 26 دسمبر (یو این آئی) تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات کے ایک وفد نے آج وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔
صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن دل راجو کی قیادت میں ان اہم شخصیات نے حیدر آباد کے بنجارہ ہلز کے پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر
میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
حال ہی میں پیشپا 2 فلم کے شو کے دوران ہوئی بھگڈر میں ایک خاتون کی موت اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعہ ، اس فلم کے ہیر والوار جن کی گرفتاری و رہائی کے بعد کے واقعات کے پیش نظر اس ملاقات کو کافی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔