: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 24 اکتوبر (یو این آئی) صدر تلنگانہ تلگودیشم کا سانی گیانیشور نے سوشیل میڈیا سائیٹ ایکس پر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وز بہ اعلی و تلگودیشم سر بر او این چندرا بابونائیڈو کے فرزند این لوکیش کے حوالہ سے پیش کردہ خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تلگودیشم تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات
میں حصہ نہیں لے گی۔ کا سانی گیا نمیشور نے آج ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے لوکیش سے اس خبر کے بارے میں بات چیت کی جنہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کا سانی گیا نمیشور نے واضح کیا کہ تلگودیشم تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اور تمام 119 اسمبلی نشستوں کیلئے مقابلہ کرے گی۔