نئی دہلی2اگست(ایجنسی)اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے مختلف کرداروں میں انوکھے احتجاج کے لئے مشہور تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ سیواپرساد آج بھی انوکھے انداز میں نظر آئے ۔چتور لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والے سیواپرساد نے آج اپنے اس انوکھے احتجاج کے ذریعہ پارلیمنٹ کے احاطہ میں موجود میڈیا کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ۔اداکار سے سیاستداں بنے
سیواپرساد آج تانترک کے لباس میں پارلیمنٹ پہنچے ۔ان کے ہاتھ میں جادو کی ایک چھڑی بھی تھی ۔
انہوں نے اس موقع پر پارلیمنٹ کے احاطہ میں تلگو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے پی کو خصوصی درجہ دیتے ہوئے اس سے انصاف کیاجائے اور اس کے تمام وعدوں کو پورا کیاجائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز ی حکومت نے اے پی سے ناانصافی کی ہے۔