the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 31 اگست (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سرحد پر چینی فوجیوں کی دراندازی اور جھڑپوں کی تازہ خبریں فکرمندی پیدا کرتی ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس معاملے میں سامنے آکر صورت حال سے ملک کو باخبر کرنا چاہئے کانگریس کے شعبہ میڈیا کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ہےکہ چین کی جانب سے آئے دن ہندوستان کی اقتدار اعلی پر حملہ کیا جارہاہے اور چینی دراندازی کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ چین کی طرف سے آئے دن ہندوستان کی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے اور ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کیا جارہا ہے لیکن مودی حکومت خاموش



ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’وزارت دفاع کی آج جو پریس ریلیز آئی وہ چونکانے والی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے 29 اور 30 اگست کو چینی فوج نے ہندوستانی فوج سے جھڑپ کی اور ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کی ایک مرتبہ پھر کوشش کی گئی ہے۔ کبھی وادی گلوان میں 20-20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتیں، کبھی گوگرا اسپرنگ پر تو کبھی فنگر چار سے فنگر پانچ تک، پیانگونگ سو علاقے میں چینی قبضہ، اب یہ لداخ تک محدود نہیں رہا۔ اتراکھنڈ میں لوپلیکھ علاقے میں چینیوں کا اکٹھا ہونا اور اب ڈوکلام میں ڈوکا لا اور ناکو لا پاس کے اندر بھی جس طرح سے چینی میزائیلیں لگادی گئیں، اس سے یہ ہندوستان کو براہ راست خطرہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.