: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے
خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے محترمہ گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹویٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟‘‘