دبئی/30ڈسمبر(ایجنسی) روس میں کرملن کے ایک اعلان کے مطابق صدر ولادیمر پوتین نے ہفتے کے روز شامی صدر بشار الاسد سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے آگاہ کیا کہ ماسکو شام کی مدد اور اس کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
کرملن نے واضح کیا کہ روسی صدر نے نئے سال کی مبارک باد
دینے کے لیے شامی صدر سے رابطہ کیا۔
یاد رہے کہ 11 دسمبر کو روسی صدر کے شام میں لاذقیہ میں حمیمیم کے عسکری اڈے کے دورے کے دوران ایک روسی فوجی اہل کار نے آگے بڑھ کر بشار الاسد کو پوتین کے ہمراہ چلنے سے روک دیا تھا۔ مذکورہ فضائی اڈے پر روس کے فوجی طیارے اور فورسز تعینات ہیں۔