حیدرآبادیکم جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں کھیت میں کھدائی کے دوران ہاتھ لگے مختلف قسم کے سکے تقسیم کے مسئلہ پر دونوں بھائیوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ریونیوڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے پاس چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے کُوکُونداپالیم گاوں کے ایک کھیت کی کھدائی کے
دوران لوہے کے صندوق اور مٹی کے گھڑے میں رکھے سکے اور بعض چھوٹے طلائی زیورپائے گئے۔
اس کے نکلنے کے بعد اس کی تقسیم کے معاملہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک بھائی جس کی شناخت ملیا کے طورپر کی گئی ہے، نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔