حیدرآباد15فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی سالگرہ کی تین روزہ تقاریب کے موقع پر سماجی سرگرمیاں انجام دینے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وحکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راو کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
محبوب نگر ضلع مستقر کے اینوگونڈہ علاقہ میں واقع یتیم خانہ میں طلبہ میں کمبل اور اسکول بیگس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے کٹس ریاستی وزیرکھیل کود سرینواس گوڑنے تقسیم کئے۔
اس پروگرام میں ضلع گرندھالیہ کے صدرنشین راجیشورگوڑ کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔