حیدرآباد، 15 ستمبر(ذرائع) ریاستی حکومت نے نئے انٹیگریٹڈ سیکریٹریٹ کمپلیکس کا نام ہندوستانی آئین کے فادر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو یہ فیصلہ لیا اور عہدیداروں کو اس کے مطابق اقدامات کرنے کی
ہدایت جاری کی۔
نئے انٹیگریٹڈ سیکرٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے ہدف کو دسہرا تک تیار کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں کے لئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر رکھنا فخر کی بات ہے۔