حیدرآباد،20مئی(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے کاماریڈی ضلع کے سرکاری ایریا اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔
انہوں نے اسپتال کے کوویڈ وارڈس میں پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی
اور ان کو فراہم کی جانے والی علاج کی سہولیات کے بارے میں مریضوں سے تفصیلات معلوم کیں۔
وزیر موصوف نے مریضوں کاحوصلہ بندھایا اور ان میں بھروسہ پیداکرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔