حیدرآباد31جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزرا ای دیاکرراو اور سرینواس گوڑنے کہا ہے کہ ترقی اور ملازمتوں کے معاملہ میں تلنگانہ کا اہم رول ہے۔
ان وزرا نے ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے قریب
نوتعمیر شدہ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان وزرا نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران ریاست کی ترقی میں ملازمین آگے رہیں۔