حیدرآباد 20جون(یواین آئی) تلنگانہ کے باسر ٹریپل آئی ٹی میں طلبہ کا احتجاج ساتویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔
طلبہ نے ان کے 12مطالبات کی تکمیل پر زوردیا اور کہا کہ اس خصوص میں وزیراعلی کے
چندرشیکھرراو کی جانب سے یقین دہانی کروائی جائے۔
ضلع کلکٹر مشرف علی،ڈائرکٹر ستیش کمار اور اے ایس پی نے گذشتہ شب تقریباتین گھنٹوں تک احتجاجی طلبہ سے بات چیت کی تاہم یہ بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔